ملالہ پاکستان واپس ضرور آئے گی والد ملالہ یوسف زئی

ڈاکٹرز کے مطابق ملالہ کی میڈیکل رپورٹس اطمینان بخش ہیں اور ان کی صحت میں بتدریج بہتری ہو رہی ہے

پولیس نے سوات کے رہائشی عطا اللہ خان پر ملالہ پر کئے جانے والے حملے میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ فوٹو: فائل

ملالہ یوسف زئی کے والد ضیاالدین یوسف زئی نے کہا ہے کہ ملالہ صحت یاب ہونے کے بعد پاکستان ضرور واپس آئے گی۔

غیر ملکی اخبار کے مطابق ملالہ کے والد ضیاالدین یوسف زئی نے ملالہ پر حملے کے بعد پہلی مرتبہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ علاج مکمل ہونے کے بعد پاکستان واپس ضرور آئے گی۔

ڈاکٹرز کے مطابق ملالہ کی میڈیکل رپورٹس اطمینان بخش ہیں اور ان کی صحت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔


خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے بھی برمنگھم میں ملالہ کے ڈاکٹرز سے ملاقات کی اور ان کے علاج پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دوسری جانب پولیس نے سوات کے رہائشی عطا اللہ خان پر ملالہ پر کئے جانے والے حملے میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ عطا اللہ خان جس کی عمر 23 سال ہے سوات کے جہانزیب کالج سے فزکس کی ڈگری حاصل کی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے عطا اللہ خان کی ماں ، بھائی اور منگیتر کو بھی حراست میں لیا ہوا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story