کیلے کے پودوں میں پھیلنے والے وائرس سے پھل کی بقا کو خطرہ لاحق ہوگیا

کیلوں میں پانامہ فنگس نامی وائرس سنگین حد تک پھیل چکا ہے جو اس کے پودوں کو خشک کردیتا ہے، تحقیق


ویب ڈیسک December 04, 2015
کیلوں میں پانامہ فنگس نامی وائرس سنگین حد تک پھیل چکا ہے جو اس کے پودوں کو خشک کردیتا ہے، تحقیق، فوٹو: فائل

KABUL: ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کیلے کے پودے میں ایک وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث اس پھل کی بقا کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

قدرت نے ہمیں بے تحاشہ پھلوں کی نعمتوں سے نوازا ہے اور ہر موسم کے لیے الگ الگ پھل رکھے ہیں اور یہ پھل نہ صرف غذائیت سے بھرپور ہیں بلکہ ان میں بہت ساری بیماریوں کا علاج بھی ہے جب کہ کیلا بھی ان پھلوں میں سے ایک ہے جس میں بے شمار غذائیت اور بہت سی بیماریوں کا حل بھی موجود ہے لیکن اب اس پھل کی بقا کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے جس کے باعث دنیا سے اس مزیدار پھل کے ختم ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کیلے کی بقا کو شدید خطرات لاحق ہیں کیونکہ محققین کا کہنا ہے کہ دنيا كے مختلف علاقوں ميں اگائے گئے کیلوں میں پانامہ فنگس نامی وائرس سنگین حد تک پھیل چکا ہے، کیلوں کی نسل کو نقصان پہنچانے والا وائرس ''پانامہ فنگس'' پودوں كے نظام ميں داخل ہوکر انہيں خشک كرديتا ہے جس کے باعث پودے مرجاتے ہيں۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ یہ وائرس امريكا سے دنيا كے مختلف ممالک میں پھیلا ہے جب کہ محققين کا کہنا ہے کہ كيلے کے پودوں میں پائے جانے والے اس وائرس تشخيص كے اہم اقدامات پر زور دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں