نیوجرسی میں اسکول میں دھماکے کا منصوبہ پانچویں جماعت کے 5 طالب علم گرفتار

اگرچہ بچوں کے پاس موزوں دھماکہ خیز مواد نہیں تھا تاہم وہ دھماکا کرنے کا ارادہ رکھتے تھے،پولیس ترجمان رابرٹ بریکن


Monitoring Desk December 05, 2015
اگرچہ بچوں کے پاس موزوں دھماکہ خیز مواد نہیں تھا تاہم وہ دھماکا کرنے کا ارادہ رکھتے تھے،پولیس ترجمان رابرٹ بریکن :فوٹو: فائل

KARACHI: امریکی اسکول نیوجرسی میں دھماکے منصوبہ بندی کرنے والے پانچویں جماعت کے 5 طالبعلم گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس نے 10 اور 11 سال کے ملزموں سے ڈیوائس بھی برآمد کر لی گئی تاہم پولیس انکی شناخت ظاہر کرنے سے گریز کر رہی ہے۔ نیوجرسی کے شہر کلفٹن میں نمبر11ایلمنٹری اسکول کی پانچویں جماعت کے5 بچے جن میں 4 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔ فیلڈ ٹرپ کے دوران ایک دوسرے اسکول کلفٹن ہائی اسکول میں بم دھماکا کرنا چاہتے تھے۔

ٹیچر اور سکول انتظامیہ کو بچوں سے ہاتھ سے لکھے صفحات ملے جن پر دھماکے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، جس پر پولیس کو مطلع کیا گیا جس نے بچوں کو حراست میں لے لیا۔ بچوں کو گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ پولیس کو بچوں سے ایک ڈیوائس بھی ملی ہے جس میں سرکہ اور دارچینی بھری ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیوائس بے ضرر ہے اور دھماکا خیز مواد نہیں ہے۔ کلفٹن پولیس ترجمان رابرٹ بریکن کا اصرار ہے کہ بچوں کی حرکت کوئی شرارت نہیں تھی۔ اگرچہ بچوں کے پاس موزوں دھماکہ خیز مواد نہیں تھا تاہم وہ دھماکا کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |