لندن میں موبائل فون ایس ایم ایس کو 23 سال مکمل ہو گئے

دنیا کا پہلا ایس ایم ایس 3 دسمبر 1992 کو بھیجا گیا اور ’’سمس مبارک‘‘ ٹائپ کیا گیا تھا


INP December 05, 2015
تقریباً 4 ارب افراد دنیا بھر میں شارٹ میسج سروس کی سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، رپورٹ فوٹو: رائٹرز/فائل

KARACHI: موبائل فون کے ذریعے پیغام رسانی کے طریقے ایس ایم ایس (شارٹ میسج سروس) کو 23 سال مکمل ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کا پہلا ایس ایم ایس 3 دسمبر 1992 کو بھیجا گیا تھا جس میں ''سمس مبارک'' ٹائپ کیا گیا تھا، یہ ایس ایم ایس برطانیہ کی ایک ٹیلی کام کمپنی سیما گروپ کے 22 سالہ ملازم نیل پاپورتھ نے کرسمس پارٹی میں مصروف کمپنی کے ڈائریکٹر رچرڈ دیرواس کو ارسال کیا تھا، نیل پاپورتھ نے یہ میسج کمپیوٹر کے ذریعے ٹائپ کرکے ارسال کیا تھا کیونکہ اس وقت تک ٹیلی فون میں کی بورڈ کی سہولت نہیں تھی جبکہ نیل پاپورتھ کو اپنے اوربیٹل901 ہنڈ سیٹ پر یہ پیغام موصول ہوا تھا۔

ایس ایم ایس جہاں رابطے کا آسان ذریعہ ہے وہیں اس سے لمبے چوڑے خطوط کی پرانی روایت بھی ختم ہوتی جا رہی ہے، دنیا بھر میں موبائل فون صارفین کی 80 فیصد تعداد ایس ایم ایس سے استفادہ کرتے ہیں جبکہ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً4 ارب افراد ایس ایم ایس کی سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، ایس ایم ایس میں موبائل صارفین کوئی بھی پیغام 160انگریزی حروف تہجی میں ٹائپ کر کے ارسال کر سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں