پی آئی اے پرائیویٹ کارپوریشن بن گئی صدارتی آرڈیننس جاری

آرڈیننس سے نجکاری کی صورت میں پی آئی اے کے اثاثوں اورملازمتوں کو تحفظ حاصل ہوگا


ویب ڈیسک December 05, 2015
پی آئی اے کے 85 حصص کی مالک حکومت پاکستان ہے فوٹو:فائل

صدر ممنون حسین نے پی آئی اے کو پرائیویٹ کارپوریشن بنانے سے متعلق صدارتی آرڈیننس جاری کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائن کو پرائیویٹ کارپوریشن میں تبدیل کردیا گیا ہے اس سلسلے میں صدارتی آرڈیننس جاری کیا گیا جس کے بعد اب اس ادارے کی نجکاری کی صورت میں اس کے اثاثوں اور ملازمین کو قانون تحفظ ملے گا۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کے 85 حصص کی مالک حکومت پاکستان ہے لیکن موجودہ حکومت قومی ایئرلائن کی نجکاری چاہتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔