کراچی کی 2 یوسیز کے دو وارڈز میں انتخاب کالعدم قرار

انتخابات کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک December 05, 2015
2 یوسیز کے انتخابات کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،الیکشن کمیشن۔ فوٹو: فائل

ضلع شرقی کی یو سی 28 کی وارڈ نمبر 1 اوریوسی 4 کی وارڈ نمبر 2 میں انتخابات کالعدم دے دیئے گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے ضلع شرقی کی یو سی 28 کے وارڈ نمبر1 اوریو سی 4 کے وارڈ نمبر2 میں بیلٹ پیپرز پر جنرل کونسلرز کے امیدواروں کے غلط نشانات چھپ گئے، ایم کیو ایم کی جانب سے 10 پولنگ اسٹیشنز پر غلط بیلٹ پیپرز چھپنے کی تحریری شکایت الیکشن کمیشن کے کنٹرول روم پہنچائی گئیں جس پر الیشن کمیشن نے سخت نوٹس لیتے ہوئے انتخابات کو کالعدم قراردے دیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا کہ 2 یوسیز کے انتخابات کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔