اسلام آباد میں سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی

تینوں افراد 60 فیصد سے زائد جھلس چکے ہیں، پمز حکام


ویب ڈیسک December 05, 2015
تینوں افراد 60 فیصد سے زائد جھلس چکے ہیں فوٹو: فائل

اوجڑی خورد کے ایک مکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جب کہ 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں فیض آباد کے علاقے اوجڑی خورد کے رہائشی جمیل احمد کے گھر میں سلنڈر پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں جمیل احمد، اہلیہ نورین، بھتیجی خدیجہ اور بیٹا مقیت شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جمیل احمد چل بسا جب کہ دیگر زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ طبی عملے کا کہنا ہے کہ تینوں افراد 60 فیصد سے زائد جھلس چکے ہیں تاہم ان کی زندگی بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔