بلدیاتی انتخابات سے ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کرنے میں مدد ملے گی احسن اقبال

چین پاکستان اقتصادی راہداری نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نئی امید دی ہے، وفاقی وزیر


ویب ڈیسک December 05, 2015
حکومت بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لئے اقدامات کررہی ہے، احسن اقبال فوٹو: فائل

RAHIM YAR KHAN: وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اورترقی احسن اقبال کہتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات سے جمہوریت کومستحکم اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔

نارووال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نےکہا کہ بلدیاتی نظام جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتے ہیں، مقامی حکومتوں کے قیام سے عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ حکومت بجلی کی قلت پرقابو پانے ، دہشت گردی کے خاتمے اورمعیشت کو مضبوط بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے اوراس کے نتائج بتدریج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے ملک کی ترقی اورخوشحالی کے لئے نئی امید دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔