وزیراعظم نوازشریف کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس

اجلاس میں ’’ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس‘‘ سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا گیا


ویب ڈیسک December 05, 2015
اجلاس میں ملکی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا:فوٹو:فائل

وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آئندہ ہفتے منعقدہ ''ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس'' سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا گیا.

وزیراعظم نوازشریف کی سربراہی میں اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، قومی سلامتی کے مشیر ناصرجنجوعہ ، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی اورخارجہ امورکے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران 8 دسمبرسے شروع ہونے والی ''ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس'' سے متعلق تیاریوں اورملک میں امن و امان کی صورت حال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل قومی سلامتی کے مشیر ناصرجنجوعہ نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران قومی اورعلاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔