شجاع خانزادہ قتل کیس ملزم قاسم معاویہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10دن کی توسیع
15 دسمبر تک کیس کی تفتیش مکمل کرکے چالان پیش کیا جائے، عدالت کا حکم
عدالت نے شجاع خانزادہ قتل کیس کے ملزم قاسم معاویہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10دن کی توسیع کردی ہے۔
کاؤنٹرٹیررزم ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر خودکش حملے کے ملزم قاسم معاویہ کو سول جج شاہد حمید چوہدری کے رو برو پیش کیا۔ پیشی کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ میں 3 دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں مگر تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی جس کے باعث چالان مکمل نہیں ہورہا۔ اس لئے ملزم کے ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔
عدالت نے ملزم قاسم معاویہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 دن کی توسیع کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ملزم کو 15 دسمبر کو دوبارہ پیش کیا جائے اور آئندہ تاریخ تک تفتیش مکمل کر کے چالان بھی عدالت پیش کیا جائے۔