عمران فاروق قتل کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اسکاٹ لینڈ یارڈ

پاکستان میں عمران فاروق قتل کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا، اسکاٹ لینڈ یارڈ حکام


ویب ڈیسک December 05, 2015
پاکستان میں عمران فاروق قتل کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا، اسکاٹ لینڈ یارڈ حکام، فوٹو: فائل

اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہےکہ عمران فاروق قتل کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

پاکستان میں عمران فاروق قتل کیس کا مقدمہ درج کرنے پر اسکاٹ لینڈ یارڈ کے حکام نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان میں عمران فاروق قتل کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ حکام کا کہنا ہےکہ عمران فاروق قتل کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے جب کہ کیس میں تمام لوگوں سے تعاون کریں گے۔

واضح رہے کہ ایم کیوایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا مقدمہ پاکستان میں درج کرلیا گیا ہے جس میں متحدہ کے قائد الطاف حسین سمیت دیگر زیر حراست ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں