حمید گل اسلم بیگ اور اسد درانی کے خلاف کارروائی کی جائے گی قمر زمان کائرہ

مرزا اسلم بیگ اس وقت فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف جب کہ اسد درانی آئی ایس آئی کے سربراہ تھے۔


ویب ڈیسک October 25, 2012
مرزا اسلم بیگ اس وقت فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف جب کہ اسد درانی آئی ایس آئی کے سربراہ تھے۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

MAMU KANJAN: وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مرزا اسلم بیگ، حمید گل اور اسد درانی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اسلامی جمہوری اتحاد (آئی جے آئی) بنانے اور سیاست دانوں میں رقوم تقسیم کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ان افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مرزا اسلم بیگ اس وقت چیف آف آرمی اسٹاف اور اسد درانی آئی ایس آئی کے سربراہ تھے جب کہ حمید گل بھی آئی ایس آئی کے سربراہ کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ اصغرخان کیس میں سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ 1990 کے انتخابات میں دھاندلی کی گئی جس کے لئے رقوم بھی تقسیم کی گئیں لہٰذا حکومت ایسے فوجی افسران جنہوں نے سیاستدانوں میں رقوم کی تقسیم کرکے اپنے حلف سے روگردانی کی ان کے خلاف کارروائی کرے۔

سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو بھی ایسے سیاستدانوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا جنہوں نے اُس وقت پیسے لئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں