نائجیریا میں یکے بعد دیگرے 3 خود کش حملوں میں 30 افراد ہلاک

دھماکوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی تاہم واقعے میں بوکو حرام ملوث ہوسکتی ہے، پولیس


ویب ڈیسک December 05, 2015
دھماکوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی تاہم واقعے میں بوکو حرام ملوث ہوسکتی ہے، پولیس :فوٹو :فائل

نائجیریا کے علاقے چاڈ جزیرے میں یکے بعد دیگرے 3 خود کش حملوں میں 30 افراد ہلاک اور 80 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائجیریا کے جزیرے چاڈ کے ایک مصروف بازار میں یکے بعد دیگرے 3 بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 80 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ چاڈ میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے جنگجوؤں تیزی سے اپنی پناہ گاہیں قائم کررہے ہیں، اس ضمن میں حکومت کی جانب سے گزشتہ ماہ ہنگامی طور پر ایمرجنسی نافذ کر دی تھی جب کہ 5000 سے سے زائد فوجی اہلکار کو سیکیورٹی پر معمور کیا گیا ہے ۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی نے بھی دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم تینوں حملے خود کش تھے جب کہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ شدت پسند تنظیم بوکو حرام اس واقعے میں ملوث ہوسکتی ہے۔ ادھر عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے والی خواتین تھی جنہوں نے باری باری خود کو دھماکے سے اڑایا۔

واضح رہے کہ نائجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام اپنی مرضی کا نظام حکومت نافذ کرنے کے لئے کئی برس سے مسلح کارروائیاں کررہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔