منفی کردار تک اپنے آپ کو محدود نہیں رکھا شمعون عباسی

اب مختلف کرداروں میں نظر آؤنگا، یادگار کردار کی تلاش میں ہوں، شمعون عباسی

اب مختلف کرداروں میں نظر آؤنگا، یادگار کردار کی تلاش میں ہوں، شمعون عباسی۔ فوٹو : فائل

ٹیلی ویژن اور فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے ادکار شمعون عباسی نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات کسی حد تک درست ہے کہ مجھے فلموں یا ڈراموں میں منفی کردار کی وجہ سے شہرت ملی۔


اب میں نے کوشش کی ہے کہ اپنے آپ کو منفی کرداروں تک محدود نہ رکھوں، آنے والی فلموں میں مجھے فلم بین مختلف رول میں دیکھیں گے،کسی بھی فنکار کی شہرت میں کوئی ایسا کردار اہمیت اختیار کرجاتا ہے جو اس کی پہچان بن جاتا ہے،میری خواہش بھی ہے میں بھی کوئی ایسا ہی کردار کروں جو لوگوں کو ہمیشہ یاد رہے۔

ٹیلی ویژن ڈراموں میں تو ایسے بہت سے کردار ہیں جو عوام کو پسند آئے،انھوں نے کہا کہ کراچی میں بننے والی بیشتر فلمیں اب موضوع کے اعتبار سے بہت عمدہ اور معیاری ہیں جو فلم انڈسٹری کی موجودہ ترقی میں اہم ثابت ہوں گی۔
Load Next Story