اوپیک کاتیل پیداوارمیں کٹوتی سے پھرانکار
خام تیل کی قیمتوں کے حوالے سے سب پریشان ہیں، کوئی خوش نہیں ہے، عراقی وزیر تیل
تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک نے خام تیل کی گرتی قیمتوں کے باوجود پیداوار میں کٹوتی سے انکار کردیا تاہم تہران پر امریکی وعالمی پابندی کے ممکنہ خاتمے سے مارکیٹ میں ایرانی آئل کی انٹری کے باعث پیدوار کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ اوپیک نے اس سے پہلے پیداواری ہدف 30ملین بیرل یومیہ مقرر کیا ہوا تھا تاہم اس کی یومیہ پیداوار 32ملین بیرل سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔جمعہ کو اوپیک کے معمول کے وزارتی اجلاس میں پیداوار میں کمی کے خلاف فیصلہ کیاگیا۔ اجلاس کے بعد اوپیک کے صدر اور نائیجرین وزیر تیل ایمانیول کیچیکوو نے بتایا کہ پیداوار میں کٹوتی سے مارکیٹ پر کوئی خاص اثرنہیں پڑے گا۔
اوپیک سیکریٹری جنرل عبداللہ البدری نے کہاکہ ایران کے مارکیٹ میں آنے کے باعث ہم کوئی حد نمبر نہیں بتاسکتے اور ہمیں ایران کو شامل کرنا ہوگا، اس فیصلے کو آئندہ اوپیک اجلاس (جون) تک ملتوی کر دیا گیا ہے، اس وقت تک صورتحال مزید واضح ہو جائے گی اور ہمیں نمبر کے حوالے سے فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی۔
سعودی وزیرتیل نے تیل پیداوار کے حوالے سے اپنے پرانے موقف کو دہرایا کہ پہلے نان اوپیک ممالک پیداوار میں کٹوتی کریں تو ہم بھی کردیں گے تاہم تنظیم کے غریب ممالک وینزویلا، ایکواڈور اور الجزائر پیداوار میں کٹوتی کے حامی ہیں۔ عراقی وزیر تیل عدیل عبد المہدی نے کہاکہ خام تیل کی قیمتوں کے حوالے سے سب پریشان ہیں، کوئی خوش نہیں ہے۔