جاپان نے بھی برڈ فلو کے باعث فرانسیسی پولٹری پر پابندی لگادی
جاپان فرانس سے بطخوں کی کلیجی درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے
ISLAMABAD:
جنوبی کوریا کے بعد جاپان نے بھی برڈ فلو کی وبا پھوٹ پڑنے کے باعث فرانسیسی پولٹری کی درآمد پر پابندی لگادی۔
وزارت زراعت کے حکام نے بتایا کہ پابندی 90 روز تک لگائی گئی ہے جو برڈ فلو سے متاثرہ تمام فرانسیسی پولٹری فارمز کی جانب سے تمام پرندوں کی تلفی اور ضروری طریقہ کار کی تکمیل پر اٹھا لی جائے گی۔
جاپان نے یہ فیصلہ یورپی کمیشن کی جانب سے فرنچ پولٹری اور زندہ پرندوں میں ایچ فائیواین ون نامی وائرس کی موجودگی کی تصدیق کرنے پر کیا تاہم 23 اکتوبر سے پہلے تیار کی گئی فرانسیسی پولٹری مصنوعات پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا مگر اس تاریخ کے بعد تیار کی پولٹری مصنوعات پر جاپان میں داخلے پر پابندی ہوگی۔
واضح رہے کہ جاپان فرانس سے بطخوں کی کلیجی درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے جبکہ کلیجی کی عالمی پیداوار میں فرانس کا حصہ 75 فیصد ہے، الجزائر، چین، مصر، جاپان، مراکش اور کوریا بھی فرانس سے کلیجی درآمد کرتے ہیں جنھوں نے گزشتہ ماہ فرانسیسی پولٹری درآمدات پر پابندی لگا دی تھی