مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 بے گناہ نوجوان شہید

بھارتی فوج نے تینوں نوجوانوں کو شہید کر کے مجاہدین قرار دے دیا۔


News Agencies December 06, 2015
تینوں شہریوں کو محاصرے اور تلاشی کے دوران شہید کیا گیا، کشمیر میڈیا سروس- فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کامظاہرہ کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی کے دوران 3 بے گناہ نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فورسز نے گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کر کے 3 بے گناہ نوجوانوں کو شہید کرنے کے بعد مجاہدین قرار دے دیا گیا۔ دوسری جانب بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی سرپرستی میں قائم فورم نے ان کی230روز سے گھرمیں نظر بندی کی شدیدمذمت کی ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلی فاروق عبداللہ نے امید ظاہرکی ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری سمیت مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کرنے اور دونوں ملکوں کے درمیان تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل میںمدد ملے گی۔

اپنے والد شیخ محمد عبداللہ کی 110 ویں سالگرہ کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امید ہے نواز شریف اور نریندر مودی مسئلہ کشمیر کا کوئی حل تلاش کرلیں گے۔ سینئر حریت رہنماشبیر احمد شاہ نے کشمیری پنڈتوں کے مختلف وفود سے جموں میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر میں مختلف فرقوں کے درمیان تفریق کے بیج بونے پر تلا ہوا ہے۔ سری نگرمیں دکانوں کی لوٹ مار کیخلاف تاجروں کی ہڑتال کے باعث شہرمیں معمولات زندگی شدید متاثرہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |