پاکستان میں چھاتی کا سرطان تیزی سے بڑھ رہا ہے ماہرین

دنیا بھر میں 12ملین، پاکستان میں 9 میں سے ایک خاتون بریسٹ کینسر میں مبتلا ہے


Staff Reporter October 26, 2012
دنیا بھر میں 12ملین، پاکستان میں 9 میں سے ایک خاتون بریسٹ کینسر میں مبتلا ہے فوٹو فائل

ISLAMABAD: پاکستان میں چھاتی کے سرطان میں ہولناک ا ضافہ ہورہاہے، پاکستان میں چھاتی کے سرطان سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایشیا کے تمام ملکوں میں سب سے زیادہ ہے۔

پاکستان میں ہر سال10لاکھ خواتین اس مرض کا شکار ہوتی ہیں جبکہ 3 لاکھ خواتین اس مرض کی وجہ سے ہلاک ہوتی ہیں، پاکستان میں 9 میں سے ایک خاتون بریسٹ کینسرکے مرض میں مبتلا ہے لیکن کینسر کے مرض کیلیے کوئی علیحدہ رجسٹری قائم نہیں کی جاسکی، اسی لیے سرکاری طور پر اس بیماری کے حوالے سے تفصیلی اعدادوشمار میسر نہیں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ماہرین نے آگاہی پروگرام سے خطاب میں کہی، ماہرین میںپروفیسر ڈاکٹر محمد عمر فاروق، پروفیسر ناہید سلطان ، ڈاکٹر عدنان عزیز، ڈاکٹر نور محمد سومرو، ڈاکٹر فرح ادریس، ڈاکٹر مہوش نے چھاتی کے سرطان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں