پی سی بی نے محمد حفیظ کو بنگلا دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کی اجازت دیدی
بی پی ایل میں شرکت کے لئے حفیظ آج ڈھاکا کے لئے روانہ ہوں گے۔
لاہور:
پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کو بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں کھیلنے کی اجازت دیتے ہوئے این او سی جاری کر دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیط کو بنگلا دیش میں جاری پریمیئر لیگ میں کھیلنے کی اجازت دیتے ہوئے این او سی جاری کردیا ہے۔ محمد حفیظ کا ڈھاکا ڈائنا مائٹس کی ٹیم کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے اور بی پی ایل میں شرکت کے لئے قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز آج رات ڈھاکا کے لئے روانہ ہوں گے۔ ڈھاکا ڈائنامائٹس کی ٹیم میں یاسر شاہ، ناصر جمشید اور سہیل خان بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ محمد حفیظ نے محمد عامر کے ساتھ کھیلنے کے حوالے سے ایک بیان دیا تھا جس پر پی سی بی نے حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں جواب طلب کیا تھا۔