کراچی میں میئر ایم کیو ایم کا ہوگا پنجاب میں شیر نے سب کو پچھاڑ دیا
کراچی میں ایم کیو ایم نے 209 میں سے 135 جب کہ مسلم لیگ (ن) نے 2507 میں سے 2345 نشستیں اپنے نام کرلیں
کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ اپنا میئر لانے کی پوزیشن میں آگئی ہے جب کہ پنجاب کے 12 اضلاع میں بھی مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا ہے۔
میٹرو پولیٹن کارپوریشن کراچی کی کل 209 نشستوں کے اب تک کے نتائج کے مطابق ایم کیو ایم نے تاریخی فتح حاصل کرتے ہوئے 135 نشستیں حاصل کی ہیں،پیپلز پارٹی نے15، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے اتحاد نے 17، مسلم لیگ (ن) نے 3 اور آزاد امیدوارں نے 10 نشستیں جیتی ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ نے ضلع وسطی میں تاریخی کلین سوئپ کرتے ہوئے 51 میں سے 50 نشستیں انے نام کرلیں اسی طرح کورنگی اور غربی اور شرقی میں بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی ہے۔ ضلع جنوبی میں ایم کیو ایم دوسرے نمبر پر ہے جب کہ ملیر ضلع ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کا گڑھ ثابت ہوا ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں بدایاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں 12 اضلاع کے عوام نے اپنے بلدیاتی نمائندوں کا انتخاب کیا۔ پولنگ کے بعد ان اضلاع کی 2 ہزار 507 نشستوں میں سے 2 ہزار 345 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں۔ جس کے تحت مسلم لیگ (ن) 986، آزاد 976، تحریک انصاف 227، پیپلز پارٹی 100، مسلم لیگ (ق)12، جماعت اسلام 3 جب کہ دیگر جماعتوں نے 20 نشستیں حاصل کی ہین۔ 21 نشستوں پر نتائج ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
راولپنڈی کی 120میں سے 108یونین کونسلوں کے نتائج جاری کردیئے گے ہیں جس کے تحت مسلم لیگ (ن) نے53، آزاد امیدواروں نے 42، تحرک انصاف نے 12 اور پیپلز پارٹی نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے جب کہ 12یوسیز کے نتائج ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
ملتان کی 117 میں 112 نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) 42، تحریک انصاف 18،پیپلزپارٹی11 اور 41 آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے 2 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے جب کہ دو حلقوں کے الیکشن مؤخر کردیئے گئے۔
ڈیرہ غازی خان میں مسلم لیگ نے 42 جب کہ آزاد امیدوار 22 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، نارووال میں آزاد امیدواروں نے 39 جب کہ مسلم لیگ (ن) نے 33 نشستیں اپنے نام کیں، خوشاب میں مسلم لیگ (ن) 49 اور آزاد امیدواروں نے45 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ جھنگ میں آزاد امیدواروں نے 49 جب کہ مسلم لیگ (ن) میں 47، مظفر گڑھ میں آزاد نے 56 اور مسلم لیگ (ن) نے 45، راجن پور میں آزاد 28 اور تحریک انصاف نے 19، لیہ میں آزاد 32امیدواروں نے مسلم لیگ (ن) 25 ، بہاول پور میں مسلم لیگ (ن) 76 جب کہ آزاد امیدوراوں نے 38 نشستوں میں کامبابی حاصل کی۔ سیالکوٹ میں آزاد 43 جب کہ مسلم لیگ نے 27 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔