پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات امن اور دہشت گردی کے امور پر تبادلہ خیال

ملاقات میں دونوں ملکوں کی قیادت نے مثبت عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک December 06, 2015
ملاقات میں دونوں ملکوں کے سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے، فوٹو: فائل

پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں نے ملاقات کی ہے جس میں مسئلہ کشمیر اور سرحدی صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کے مطابق بنکاک میں وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ اور بھارتی ہم منصب اجیت دوول کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، جس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹرز نے بھی شرکت کی۔

https://img.express.pk/media/images/q64/q64.webp

https://img.express.pk/media/images/Qazi-Khalil-Ullah/Qazi-Khalil-Ullah.webp

قاضی خلیل اللہ کا کہنا ہے کہ ملاقات تعمیری اور مثبت ماحول میں ہوئی جس میں مسئلہ کشمیر، سرحدوں پر کشیدگی کے خاتمے، خطے میں امن و استحکام اور دہشت گردی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جب کہ سلامتی کے مشیروں کی ملاقات میں مثبت عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پیرس میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے دوران وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی مختصر ملاقات ہوئی تھی جب کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج بھی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لئے 8 دسمبر کو اسلام آباد آرہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں