بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے خود کو شرمیلی قراردے دیا

میں اپنے شرمیلے پن کی وجہ سے نئے دوست بھی نہیں بنا پاتی، اداکارہ


ویب ڈیسک December 06, 2015
میں اپنے شرمیلے پن کی وجہ سے نئے دوست بھی نہیں بنا پاتی، اداکارہ ۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ میں بیباک مناظرکی عکس بندی کے حوالے سے مشہور اداکار سنی لیون نے خود کو شرمیلی قرار دے دیا۔

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے بھارتی فلم نگری میں اپنے کیرئیرکا آغاز 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ''جسم 2'' سے کیا جس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ اداکارہ بھارتی فلم نگری میں بے باک مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے ہی شہرت حاصل کرسکی ہیں لیکن اب وہ خود کو شرمیلی قرار دیتی ہیں۔

اداکارہ سنی لیون کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ جن اداکاروں کو میں ٹی وی پر دیکھتی ہوں تو انہیں اپنے سامنے دیکھ کر ہیلو کہنے سے بھی ڈرجاتی ہوں اوران سے ایک مداح کے طور پر ملتی ہوں جب کہ میں اپنے شرمیلے پن کی وجہ سے نئے دوست بھی نہیں بنا پاتی اور یہی وجہ ہے کہ تقریبات میں جانے سے کتراتی ہوں۔ معصومہ انداز میں سنی لیون کا کہنا ہے کہ اکیلے احساس کی وجہ سے ان کا اب تک کوئی نیا دوست نہیں بنا اورجو اسکرین پر نظر آنے والے چہرے ان کے دوست ہیں ان سے بھی ملنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں