فاٹا میں بدامنی کے باعث 515 صنعتیں بند اور 3320 افراد بیروزگار ہوگئے

باجوڑ ایجنسی میں 148یونٹس بند ہوگئے ہیں اور اس علاقے کے 1070 افراد بے روزگار ہو گئے ہیں۔

باجوڑ ایجنسی میں 148یونٹس بند ہوگئے ہیں اور اس علاقے کے 1070 افراد بے روزگار ہو گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

فاٹا میں بے پناہ دہشت گردی اور امن امان کی خراب صورتحال سے 515صنعتیں بند ہوگئیں،جس کی وجہ سے 3320افراد بے روزگار ہوگئے۔


علاقے میں بیروزگاری ختم کرنے کیلیے سیمنٹ پلانٹ لگانے کی تجویزاور مہمند ماربل سٹی کے منصوبے کو اسپیشل اکنامک زون ایکٹ کے دائرہ کار میں لانے کی سفارش بھی کر دی گئی ہے۔ فاٹا سیکریٹریٹ کی طرف سے وزیر اعظم کو بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق فاٹا میں دہشت گردی کی مسلسل لپیٹ میں رہاہے جس کی وجہ سے فاٹا میں کاروبار مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔ رپورٹ میں امن امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے 515یونٹس بند پٹے ہیں، ان میں جنوبی وزیرستان میں تین صنعتی یونٹ بند ہوگئے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ خیبر ایجنسی ہے جہاں 250 صنعتی یونٹس بند ہوگئے ہیں اور اس علاقے کے 1590افراد بے روگار ہوئے ہیں۔ باجوڑ ایجنسی میں 148یونٹس بند ہوگئے ہیں اور اس علاقے کے 1070 افراد بے روزگار ہو گئے ہیں۔

مہمند ایجنسی 99یونٹس،جنوبی وزیرستان6یونٹس،کرم ایجنسی 2یونٹس،ایف آر کوہاٹ میں 7 صنعتی یونٹس بند ہوگئے ہیں۔ فاٹا انویسٹمنٹ بینک نے سیمنٹ پلانٹ کی فزیبلٹی اسٹڈیز مکمل کرلی ہے، تاکہ اس علاقے میں بیروزگاری کا خاتمہ ہو اور اس علاقے سے ہجرت کرنے والوں کی دوبارہ اپنے گھروں میں آباد کیا جا سکے۔ فاٹا میں کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کیلیے وہاں پر موجود معدینیات اور صنعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلیے تجاویز بھی رپورٹ میں دی گئی ہیں۔ تانبے، چاندی، سونے، کرومائیٹ، آئرن، فلورائٹ، کوئلہ، تیل اور گیس، ڈولومائیٹ، جپسم، گرینائیٹ، لائم اسٹون، ماربل، گرینائیٹ سمیت دیگر معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں جن سے استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی حکومت کو کہا گیا ہے کہ مہمند ماربل سٹی کے منصوبے کو اسپیشل اکنامک زون ایکٹ کے دائرہ کار میں لایا جائے۔
Load Next Story