کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے مندی رہی

کاروباری ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 32707.91 پوائنٹس پر بند ہوا


این این آئی December 07, 2015
کاروباری ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 32707.91 پوائنٹس پر بند ہوا فوٹو: اے ایف پی/فائل

کراچی اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کی زد میں رہی۔ کے ایس ای 100انڈیکس 32900 پوائنٹس سے گھٹ کر 32700پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 69ارب سے زائد روپے ڈوب گئے۔

گزشتہ ہفتے کراچی اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے پہلے دن ہی شدید مندی کا شکار ہوگئی اور مندی کا اثردوسرے دن بھی غالب رہا، اس طرح مارکیٹ میں مسلسل دس سیشن تک مندی کے بادل چھائے رہنے کے بعد بدھ کے روز مندی کے بادل چھٹ گئے اور مارکیٹ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری اور مستقبل کے سودوں کا حجم بڑھنے سے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد دوبارہ بحال ہو اور بدھ سے جمعہ تک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان غالب رہا۔

اس مدت میں انڈیکس نے 998.55پوائنٹس ریکور کیے لیکن مندی کے دن طویل ہونے کی وجہ سے گزشتہ ہفتے بھی انڈیکس منفی زون میں بند ہوا۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کے ایس ای 100انڈیکس میں 252.36 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی اور انڈیکس 32900اور 32800 پوائنٹس کی 2 بالائی حدوں سے نیچے گر گیا۔ اس طرح کاروباری ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 32707.91 پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح 205.52 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈ یکس 19200.06پوا ئنٹس اور کے ایس ای آل شیئر ز انڈ یکس 23098.44پوا ئنٹس سے کم ہو کر 22866.45 پوا ئنٹس پر بند ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں