بھارت نے آئی سی سی کمائی میں زیادہ حصے کو اپنا ’حق‘ قرار دے دیا

ششانک منوہر نے ذاتی رائے دی، ہم اپنے حصے سے دستبردار نہیں ہوںگے، سیکرٹری بی سی سی آئی


Sports Desk December 07, 2015
ششانک منوہر نے ذاتی رائے دی، آئی سی سی کمائی میں زیادہ حصہ ہمارا حق ہے، انوراگ۔ فوٹو:اےایف پی/فائل

بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کہتے ہیں کہ ششانک منوہر نے اپنی ذاتی رائے پیش کی تھی، ہم اپنے حصے سے دستبردار نہیں ہوںگے، پچز پر ہونے والی تنقید بھی بلاجواز ہے، ناگپور کی پچ ناقص قرار دینے پر آئی سی سی کو جلد جواب دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر نے آئی سی سی کا چیئرمین بننے کے بعد بگ تھری کی مخالفت کی تھی جبکہ تین ممالک کے آئی سی سی کی کمائی میں زیادہ حصہ پانے کو بھی غیرمنصفانہ قرار دیا تھا، ان کے اس بیان کا کرکٹ جنوبی افریقہ اور سری لنکا بورڈ کی جانب سے سراہا گیا تھا تاہم بھارتی بورڈ میں اس تجویز کی مخالفت شروع ہوگئی، خود بورڈ کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کو اپنے صدر منوہرکی یہ بات ایک آنکھ نہ بھائی، ان کا کہنا ہے کہ ششانک نے صرف اپنی ذاتی رائے دی تھی، جب ہم آئی سی سی کے ریونیو میں 70 فیصد حصہ ڈالتے ہیں تو بدلے میں 21 فیصد حاصل کرنا زیادہ نہیں ہے اور ویسے بھی یہ رقم ملک میں کھیل کے فروغ کیلیے صرف کی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ہماری ہر اسٹیٹ میں انٹرنیشنل لیول کا وینیو موجود ہے۔

ماضی میں آسٹریلیا اور انگلینڈ بھی ایسا کرتے رہے، ان پر اعتراض نہیں کیا گیا تو ہم پر انگلیاں کیوں اٹھائی جارہی ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ناقص پچز پر انوراگ ٹھاکر کا کہنا تھا کہ یہ تنقید بلاجواز ہے، جب آسٹریلیا وغیرہ میں کوئی ٹیسٹ دو تین روز میں ختم ہوجاتا تو اس وقت وکٹ پر کوئی بات نہیںہوتی، ہمارے ملک میں ایسا ہوتو اعتراضات ہونے لگتے ہیں، ہوم ایڈوانٹج ہمارا حق اور اس سے دستبردار نہیں ہوسکتے، ہمیں آئی سی سی کی جانب سے ناگپور کی پچ کے بارے میں خط موصول ہوچکا جس کا جلد ہی جواب بھیج دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں