طالبان کمانڈروں کا ملا اختر کی آڈیو اور زندگی کے بارے میں شکوک کااظہار
آڈیوکلپ سنا ہے اور یہ جعلی لگتا ہے، ایسا لگتا ہےکہ کوئی اور شخص ملااخترکی آواز بنا کربول رہا ہے، طالبان کمانڈر ہلمند
KARACHI:
افغان طالبان کے کئی سینئر ذرائع نے ملا اخترمنصورکے گزشتہ روز جاری ہونے والے آڈیو بیان کی صداقت پر شکوک و شبہات کا اظہارکر دیا ہے۔
طالبان نے اپنے امیرکی موت کی خبروں کے تناظر میں ہفتے کے روز ملا اختر کا 16 منٹ کا آڈیوپیغام جاری کیا تھا۔ ہلمند صوبے کے طالبان کمانڈر مولوی حنیفی نے کہا کہ انھوں نے یہ آڈیوکلپ سنا ہے اور انھیں یہ جعلی لگتا ہے، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کوئی اور شخص ملااخترکی آواز بنا کربول رہا ہے۔ اختر منصور نے خود 2 سال تک ہمیں بیوقوف بنایا، اب ہم کیسے یقین کرسکتے ہیں۔
ایک اورکمانڈر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرکہا کہ گروپ اچانک لگنے والے جھٹکے کے بعد نئے امیر کے انتخاب اور خود کومنظم کرنے کے لیے وقت حاصل کرنے کی کوشش کر رہاہے۔ 2 دیگر طالبان کمانڈروں نے بھی اسی قسم کے خیالات کااظہارکیا۔