تیسرے مرحلے کے بلدیاتی الیکشن زیادہ بدنظمی کا شکار رہے فافن

انتخابی قواعدو ضوابط کی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کے 13045 واقعات رپورٹ ہوئے، فافن


News Agencies December 07, 2015
انتخابی قواعدو ضوابط کی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کے 13045 واقعات رپورٹ ہوئے، فافن. فوٹو:فائل

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں تیسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات پہلے 2 مرحلوں کے مقابلے میں زیادہ بدنظمی اور انتشار کا شکار دکھائی دیئے۔

چیف ایگزیکٹو فافن شاہد فیاض نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فافن کے مشاہدہ کاروں نے انتخابی قواعدو ضوابط کی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کے 13045 واقعات رپورٹ کیے۔ ہر زیر مشاہدہ پولنگ اسٹیشن سے موصول شکایات کی اوسط شرح 5.9 رہی۔ پنجاب کے 1952 پولنگ اسٹیشنز سے 11429 جب کہ کراچی کے 232 پولنگ اسٹیشنز سے 1616 شکایات رپورٹ کی گئیں۔ کراچی سے سب سے زیادہ شکایات پولنگ اسٹیشنز کے تاخیر سے کھلنے کی موصول ہوئیں۔ پنجاب کے 51 فیصد اور سندھ کے 57 فیصد پولنگ اسٹیشنز سے ووٹرکی رازداری برقرار رکھنے کے آئینی حق کی خلاف ورزی رپورٹ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں