چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

سردار رضا خان نے اعلیٰ عدالت کے خلاف بیان دیا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے ،درخواست گزار


ویب ڈیسک December 07, 2015
چیف الیکشن کمشنر آئین کے تحت شفاف انتخابات اور ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہے۔ درخواست گزار کا موقف فوٹو: فائل

ہائی کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں منیر احمد نامی شہری نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر آئین کے تحت شفاف انتخابات اور ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے اعلی عدلیہ کے خلاف بیان دیا ہے جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں