لاہورسمیت پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی شروع

گیس کی بحالی کے بعد سی این جی اسٹیشنزپرگاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔


ویب ڈیسک December 07, 2015
گیس کی بحالی کے بعد سی این جی اسٹیشنزپرگاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ فوٹو:فائل

طویل بندش کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو ایک ماہ بعد گیس کی فراہمی کا عمل شروع کردیا گیا ہے جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ جب تک ایل این جی فراہم کی جاتی رہے گی اس وقت تک سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی جاری رہے گی تاہم اس حوالے سے اب تک یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ گیس کی بحالی کا عمل کب تک جاری رہے گا۔

پنجاب میں گیس کی فی کلو قیمت 58 روپے 5 پیسے کے حساب سے فراہم کی جارہی ہے جو پیٹرول کے مقابلے میں سستی ہے۔ گیس کی بحالی کے بعد سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں