بھارت کے پاس پاک بھارت کرکٹ سیریزسے متعلق حتمی جواب دینے کا آج آخری روز
چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے دو روزقبل واضح کردیا تھا کہ اگرپیرتک جواب نہ ملا تو سیریز ختم سمجھیں گے۔
پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے پاس حتمی جواب دینے کے لئے آج آخری روز ہے۔
چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے دو روز قبل دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا تھا کہ اگرپیرتک بھارتی بورڈ نے سیریز سے متعلق کوئی جواب نہ دیا تو پاک بھارت سیریز ختم سمجھیں گے اس لئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے پاس سیریز کے انعقاد کے حوالے سے حتمی فیصلے سے آج پی سی بی کو آگاہ کرنا ہے اور اگر بھارتی بورڈ نے کوئی جواب نہ دیا تو پاکستان کی جانب سے سیریز ختم سمجھی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق بھارت میں آئندہ سال آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد ہونا ہے جب کہ پی سی بی نے بھارت کو آگاہ کردیا تھا کہ اگر معاہدے کے تحت پاک بھارت سیریز نہ ہوئی تو بھارت میں ہونے والے عالمی کپ میں پاکستان اپنی ٹیم نہ بھیجنے پر بھی غورکرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاک بھارت کرکٹ بورڈز کے درمیان معاہدے کے تحت سیریز کی میزبانی پاکستان کو کرنا تھی تاہم سیریز کے انعقاد میں بھارتی حکومت اور انتہا پسند تنظیمیں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں اور بھارتی کرکٹ بورڈ بھی ان کے سامنے بے بس ہے۔