پاک فضائیہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے ایئرچیف مارشل

پاک فضائیہ دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کررہی ہے، سربراہ پاک فضائیہ


December 07, 2015
جے ایف 17 طیار ے کودورحاضرکے مطابق ہتھیاروں سےلیس کیا گیا ہے،ایئر چیف مارشل

پاکستان ایئر فورس کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں پاک فضائیہ اندرونی اور بیرونی چیلنجوں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

بلوچستان کے علاقے سونمیانی میں پاک فضائیہ کی فائر پاور مشقوں کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ اندرونی اور بیرونی چیلنجوں سے نمٹنےکی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ملکی دفاع کے لیئے پر عزم ہے، پاک فضائیہ دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کررہی ہے اور آپریشن ضرب عضب میں بھی فضائیہ کا موثر کردار ہے۔

ایئر چیف مارشل کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ قوم کی توقعات پر پورا اترے گی ، فائر پاور اپنی نوعیت کی منفرد مشقیں ہیں،جے ایف 17 تھنڈرطیارے پہلی بار ان مشقوں میں شامل ہوئے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا جے ایف 17 طیار ے کودورحاضرکے مطابق ہتھیاروں سےلیس کیا گیا ہے اور پاک فضائیہ میں ان طیاروں کی شمولیت پر فخر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں