دیپیکا کے ساتھ تعلق کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا رنویر سنگھ

محبت کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا یہی صورت حال میرے اور دیپیکا کے درمیان بھی ہے، رنویر سنگھ


ویب ڈیسک December 07, 2015
بڑی اسکرین پر ہماری جوڑی حقیقی طور پر محبت کرنے والی نظر آتی ہے۔ فوٹو: فائل

MIRPUR: بھارتی اداکار رنویر سنگھ کہتے ہیں کہ ان کا ساتھی اداکارہ دیپیکا پدوکون سے جو تعلق ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو کے دوران رنویر سنگھ نے کہا کہ دنیا میں کئی صدیوں سے فلسفی اور ادیب محبت کا مفہوم بیان کرنے میں لگے ہوئے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ایسا جذبہ ہے کہ جسے لفظوں میں بیان ہی نہیں کیا جاسکتا، اسی طرح وہ بھی اپنے اور دیپیکا کے درمیان تعلق کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتے۔

دیپیکا کے ساتھ اپنی اور رنبیر کپور کی فلمی جوڑی کے حوالے سے رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ رنبیر کپور اور دیپیکا کی جوڑی بڑی اسکرین پر بہت معصوم اور دوستانہ نظر آتی ہے جب کہ ہم دونوں حقیقی طور پر ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار دکھائی دیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔