ڈاکٹرعاصم حسین کے مقدمے کی تفتیش کرنے والے افسر تبدیل

ڈی ایس پی الطاف حسین کو نیا تفتیشی افسرمقررکردیا جو کیس کی ازسرنو تحقیقات کریں گے، پراسیکیوٹر


ویب ڈیسک December 07, 2015
ڈی ایس پی الطاف حسین کو نیا تفتیشی افسرمقررکردیا جو کیس کی ازسرنو تحقیقات کریں گے، پراسیکیوٹر.فوٹو:فائل

دہشت گردوں کی مالی معاونت میں مبینہ طور پر ملوث سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کے مقدمے کی تفتیش کرنے والے افسر کو تبدیل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اعلی حکام نے ڈاکٹرعاصم حسین سے دہشت گردوں کی مالی معاونت کی تحقیقات کرنے والے افسر انسپکٹر ذوالفقار کا تبادلہ کر کے ڈی ایس پی الطاف حسین کو نیا تفتیشی افسر مقررکردیا۔ دہشت گردوں کا علاج کرنے اور ان کی مالی معاونت میں مبینہ طور پر ملوث ڈاکٹر عاصم حسین کے ریمانڈ کی مدت آج ختم ہورہی ہے اور پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ نئے تفتیشی افسر کیس کی از سرنو تحقیقات کریں گے جس کے لئے عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرعاصم حسین کے مقدمے کے تفتیشی افسرانسپکٹر ذوالفقار نے کہا تھا کہ ملزم کی جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیشی کے موقع پر ڈاکٹر عاصم نے اپنے اوپرلگائے گئے تمام الزامات کا اعتراف کرلیا ہے اور اس حوالے سے وعدہ معاف گواہ کے بیان پرانہوں نے دستخط بھی کردیئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔