کراچی میں امن وامان پر حکومت کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتی وزیراعظم

شہرقائد میں اپنے اہداف کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ اب تک کیا اہداف حاصل کرلئے گئے، وزیراعظم نوازشریف


ویب ڈیسک December 07, 2015
شہرقائد میں اپنے اہداف کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ اب تک کیا اہداف حاصل کرلئے گئے، وزیراعظم نوازشریف. فوٹو: پی آئی ڈی/فائل

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی میں قیام امن کے لئے پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں تاہم حکومت شہرقائد میں امن و امان پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی۔

https://img.express.pk/media/images/q18/q18.webp

گورنر ہاؤس کراچی میں امن و امان سے متعلق جائزہ اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف، گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد، وزیراعلی سید قائم علی شاہ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سمیت دیگر نے شرکت کی۔

https://img.express.pk/media/images/q19/q19.webp

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن سات 8 سال قبل شروع ہوجانا چاہیئے تھے لیکن خراب حالات کے باوجود کسی نے کراچی پر کوئی توجہ نہیں دی لیکن موجودہ حکومت نے کراچی آپریشن کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا جس میں تمام فریق شریک ہوئے اور اب شہر کے عوام جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی سے مطمئن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی معاشرہ بھتہ خوری اور دہشت گردی کو برداشت نہیں کرتا اس لئے جرائم کے خاتمے کے لئے کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

https://img.express.pk/media/images/q26/q26.webp

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جن ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی تعلقات ہیں وہ کہا کرتے تھے کہ ہم کراچی آنے کے لئے تیار نہیں آپ دبئی آکر ملیں، اور دبئی میں تجارتی معاہدے ہوتے تھے لیکن اب بیرون ملک ملاقات کے لئے بلانے والے سرمایہ کارکراچی آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں اپنے اہداف کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ اب تک کیا اہداف حاصل کرلئے گئے ہیں اور کن اہداف کو مزید حاصل کرنا ہے جب کہ شہر میں دوبارہ سے تشدد شروع نہ ہوجائے اس پر بھی کڑی نظرہے۔

https://img.express.pk/media/images/q36/q36.webp

https://img.express.pk/media/images/qaim-ali-shah/qaim-ali-shah.webp

اجلاس کے دوران وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا جب کہ صوبے میں انسداد دہشت گردی کی 30 عدالتیں بھی بنائی جارہی ہیں تاکہ گرفتار ملزمان کی جزا و سزا کا عمل تیز کیا جاسکے۔ اس موقع پر آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملٹری پولیس اوررینجرز پرحملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔