رینجرز اور ملٹری پولیس پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کرلیا آئی جی سندھ

ٹارگٹ کلرز اور دہشت گردوں کے خلاف عدالتوں میں 2 ہزار 688 مقدمات زیرسماعت ہیں، غلام حیدر جمالی


ویب ڈیسک December 07, 2015
انسداد دہشت گردی کی عدالتوں سے 30 مجرموں کو سزا ہوچکی ہے، آئی جی پولیس فوٹو: فائل

لاہور: آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ پولیس نے رینجرز اور ملٹری پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان پکڑلئے ہیں۔

گورنر ہاؤس کراچی میں وزیر اعظم نوازشریف کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی آئی ایس آئی، گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران آئی جی سندھ نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد، ٹارگٹ کلرز اور دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں، پولیس نے رینجرز اور ملٹری پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان کو پکڑلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں 2 ہزار 688 مقدمات زیرسماعت ہیں، عدالتوں نے 66 پر فیصلہ سنایا ہے جن میں 30 مجرموں کو سزا ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔