پاک بھارت کرکٹ سیریز مزید ایک دو روز بھارتی جواب کا انتظار کریں گے شہریار خان

غیرسرکاری طور پر کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج اس حوالے سے بات کریں گی، چیرمین پی سی بی


ویب ڈیسک December 07, 2015
عامر،آصف اورسلمان بٹ کو بابھی ٹیم میں شامل کرنے کا وقت نہیں آیا، چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ فوٹو:ایکسپریس نیوز/فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے کہا کہ پاک بھارت سیریز سے متعلق مزید ایک دو روز بھارتی جواب کا انتظار کریں گے اور گرین سگنلز ملنے پر مختصرمدت میں انتظامات مکمل کرلیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اب تک سیریز سے متعلق آگاہ نہیں کیا تاہم غیرسرکاری طور پر کہا گیا ہے کہ حکومتی سطح پر بات چیت ہوگی اوربھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج اس حوالے سے بات کریں گی اس لئے ایک دو روز مزید انتظار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گرین سگنلز ملنے پر مختصرمدت میں انتظامات مکمل کرلیں گے جب کہ آئی سی سی نے بھی کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز کرکٹ کے لیے ضروری ہے۔

محمد عامر کی ٹیم کی شمولیت کے حوالے سے شہریار خان کا کہنا تھا کہ محمد عامر اچھاپرفارم کررہے ہیں اوراگر پاک بھارت سیریزہوتی ہے توبھی عامرکی ٹیم میں شمولیت کا امکان نہیں کیوں کہ ابھی ان میں میچورٹی کی ضرورت ہے کہ اور انہیں اپنا رویہ مزید بہتر بنانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ عامر کے ساتھ محمد آصف اورسلمان بٹ کو بھی ابھی ٹیم میں شامل کرنے کا وقت نہیں آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔