سرگودھا میں ایکسپریس نیوز کے دفتر پر کریکر حملہ سیکیورٹی گارڈ زخمی

دھماکے سے گاڑی اور موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا اور دفتر کے شیشے ٹوٹ گئے، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا


ویب ڈیسک December 07, 2015
دھماکے سے گاڑی اور موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا اور دفتر کے شیشے ٹوٹ گئے، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا، فوٹو: فائل

یونیورسٹی روڈ پر واقع ایکسپریس نیوز کے دفتر پر نامعلوم افراد کے کریکر حملے کے نتیجے میں سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا میں یونیورسٹی روڈ پر واقع ایکسپریس نیوز کے دفتر پر نامعلوم افراد کریکر پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا، حملے سے دفتر کے باہر کھڑی گاڑی اور 2 موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا اور دفتر کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ حملے میں زخمی سیکیورٹی گارڈ کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کریکر حملے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیئے جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

دوسری جانمب ایکسپریس نیوز کے دفتر پر حملے کے خلاف صحافتی تنظیموں نے کل احتجاج کا اعلان کیا ہے، پی ایف یوجے نے کل پنجاب اسمبلی کے باہراحتجاج کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔