اجے دیوگن نے اہلیہ کاجول کو اپنی فلم میں لینے سے انکار کردیا

کاجول اپنے شوہر اجے دیوگن کی فلم ’’شیوائے‘‘میں مختصر کردار ادا کرنے کی خواہشمند تھیں


ویب ڈیسک December 07, 2015
کاجول اپنے شوہر اجے دیوگن کی فلم ’’شیوائے‘‘میں مختصر کردار ادا کرنے کی خواہشمند تھیں، فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ اداکارہ کاجول کو اپنی فلم میں لینے سے انکار کردیا۔

بالی ووڈ اداکارہ کاجول کا شمار فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے اورانہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں متعدد فلموں میں اداکاری جوہر دکھائے یہی نہیں بلکہ کاجول صف اول کے اداکاروں کے ساتھ فلموں میں جلوہ گر ہوئی ہیں لیکن ان کی اور شاہ رخ خان کی جوڑی کو بے حد پذیرائی ملی ہے جسے سب سے کامیاب جوڑی تصور کیا جاتا ہے جب کہ اداکارہ کاجول اپنے شوہر اجے دیوگن کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہشمند تھیں تاہم اجے نے فلم میں لینے سے انکار کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کاجول فلم ''دل والے'' کے بعد اپنے شوہر اجے دیوگن کی فلم ''شیوائے''میں مختصر کردار ادا کرنے کی خواہشمند تھیں جس کا اظہار انہوں نے اپنے شوہر اجے دیوگن سے کیا تو انہوں نے کاجول کو فلم میں لینے سے انکار کردیا جب کہ کاجول نے بھی اجے دیوگن کے انکار کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ دونوں اداکاروں نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں فلم ''دل کا کیا کرے''اور''راجو چاچا'' بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔