کراچی آپریشن غیر سیاسی اور بلا امتیاز ہے جو بلا تفریق جاری رہے گا سربراہ پاک فوج

کراچی کا امن بحال کرنے کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں اور اب شہر کا امن دوبارہ خراب نہیں کرنے دیں گے، جنرل راحیل شریف


ویب ڈیسک December 07, 2015
کراچی کا امن بحال کرنے کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں اور اب شہر کا امن دوبارہ خراب نہیں کرنے دیں گے، جنرل راحیل شریف، فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن غیر سیاسی اور بلا امتیاز ہے جو بلا تفریق جاری رہے گا جب کہ شہر کا امن دوبارہ خراب نہیں کرنے دیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں امن وامان سے متعلق ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ شہر میں جاری آپریشن دہشت گردوں ان کے ہمدردوں اور سہولت کاروں کے خلاف ہے، آپریشن کسی بھی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں کیا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن غیر سیاسی اور بلا امتیاز ہے جو بلا تفریق جاری رہے گا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کی بحالی کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، شہر میں کافی حد تک امن بحال کردیا ہے اور اب کراچی کا امن دوبارہ خراب نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فورسز کی کارروائیوں سے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کا نیٹ ورک توڑا جاچکا ہے جب کہ اب شہر میں پائیدار امن کے لیے وفاق اور صوبائی حکومتوں میں بہتر تعاون کی ضرورت ہے۔ آرمی چیف نے اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اور اداروں کے درمیان رابطے بڑھانے اور انہیں مزید مضبوط کرنے پر بھی زور دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔