بجلی کی کمی عارضی مسئلہ ہے جسے 2017 تک حل کرلیا جائے گا شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب ترک حکومت کی جانب سے خصوصی دعوت پر 2 روزہ دورے پر ترکی میں موجود ہیں


ویب ڈیسک December 07, 2015
وزیراعلیٰ پنجاب ترک حکومت کی جانب سے خصوصی دعوت پر 2 روزہ دورے پر ترکی میں موجود ہیں، فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی کمی عارضی مسئلہ ہے جو 2017 تک اس مسئلے پر قابو پالیں گے۔

انقرہ میں ترک سرمایہ کاروں اور اداروں کے سربراہان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں ترکی کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافے کی ضرورت ہے، پاکستان میں توانائی میں، زراعت، لائیو اسٹاک اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں لہٰذا ترک سرمایہ کاروں کو ان مواقع سے استفادہ کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب ترک حکومت کی جانب سے خصوصی دعوت پر 2 روزہ دورے پر ترکی میں موجود ہیں جہاں وہ ترک صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں