چوہدری نثار کی کراچی میں نیشنل بینک کی تمام برانچوں کو پاسپورٹ فیس وصول کرنے کی ہدایت

کراچی کے عوام کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول میں حائل دشواریوں کو دور کیا جائے، وفاقی وزیر داخلہ


ویب ڈیسک December 07, 2015
کراچی کے عوام کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول میں حائل دشواریوں کو دور کیا جائے، وفاقی وزیر داخلہ، فوٹو: فائل

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کراچی میں نیشنل بینک کی تمام برانچوں کو پاسپورٹ فیس وصول کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت کراچی میں وزارتِ داخلہ کے ذیلی اداروں کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین نادرا، ڈی جی پاسپورٹ اور ڈائریکٹر ایف آئی اے سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی جب کہ اس مووقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں اگلے ہفتے سے نیشنل بنیک کی تمام برانچوں سے پاسپورٹ فیس کی وصولی کو یقینی بنایا جائے اور کراچی کے عوام کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول میں حائل دشواریوں کو دور کیا جائے جب کہ جنوری 2016سے کراچی میں پاسپورٹ کی ہوم ڈیلیوری سروس، موبائل پے منٹ کے اجراء اور جنوری میں پہلے نادرا میگا سنٹر اور مئی تک تین مزید میگا سینٹرز کے قیام کو بھی یقینی بنایا جائے۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ اور نادرا کراچی میں واقع اپنے تمام دفاتر کے باہر عوام کی سہولت کے لیے اہلکاروں کو تعینات کریں جب کہ ایف آئی اے کراچی میں نادرا اور پاسپورٹ کے دفاتر کے باہر ایجنٹ مافیا کے خلاف کاروائی کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔