بھارت میں بندروں کے حملے میں مندر کا پنڈت ہلاک

اس سے قبل بھی اس علاقے میں کئی بچے اور خواتین بندروں کے حملوں میں زخمی ہوچکے ہیں، پولیس


ویب ڈیسک December 07, 2015
اس سے قبل بھی اس علاقے میں کئی بچے اور خواتین بندروں کے حملوں میں زخمی ہوچکے ہیں، پولیس۔

پٹنا کے علاقے میں بندروں نےپنڈت کو پتھر مار مار کر ہلاک کردیا جب کہ اس سے قبل ہی بندروں کے اس طرح کے حملوں میں 2 افراد اس علاقے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔


بھارت میں پرانے پٹنا کے علاقے مرچی گلی کے رہائشی کو ان کی چھت پر جمع بندروں کے ایک غول نے اینٹیں مار کر اس وقت ہلاک کردیا جب وہ اپنے گھر کے صحن کی صفائی میں مصروف تھے۔ پولیس کے مطابق منا مشرا نامی شخص پر بندروں کے جھنڈ نے حملہ کردیا اور پتھر برسائے جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسے اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔


 

پولیس کا کہنا ہےکہ اس سے قبل بھی اس علاقے میں کئی بچے اور خواتین بندروں کے حملوں میں زخمی ہوچکے ہیں جب کہ اس میں 2 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں جب کہ پچھلے کئی دنوں میں علاقے کے 3 تھانوں میں بندروں کے حملوں کے کئی واقعات درج ہوئے ہیں اور خصوصاً چھوٹے بچے باہر نکلنے سے گریز کررہے ہیں کیونکہ بندر کئی بچوں کو کاٹ بھی چکے ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس حکام نے محکمہ جنگلات کو ہدایات دی ہیں کہ وہ بندروں کو پکڑ کرعلاقے کو محفوظ بنائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں