آفریدی کی متواتر ناکامیوں نے بائیکاٹ کو بھی مایوس کردیا
پاکستانی آل رائونڈر نے بیٹنگ کا اپنا بہت بڑا ہنر ضائع کردیا، سابق انگلش اسٹار
SUKKUR:
شاہد آفریدی کی متواتر ناکامیوں نے ان کے دیرینہ سپورٹر جیفری بائیکاٹ کو بھی مایوس کر دیا۔
سابق انگلش کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر کاکہنا ہے کہ پاکستانی آل رائونڈر نے بیٹنگ کا اپنا بہت بڑا ہنر ضائع کردیا، وہ میرے پسندیدہ کرکٹرز میں سے ایک اور مجھے اس سے ملاقات کرنا کافی پسند ہے،آفریدی باصلاحیت کرکٹر کے ساتھ دلچسپ انسان بھی ہے، مگر اس وقت ان کی بیٹنگ انتہائی خراب اور قابل شرم ہے، وہ سوچنے اور گیند کی لینتھ کو جانچنے کے بجائے صرف جھاڑو پھیرتا ہے، اس وقت اس کی بیٹنگ دیکھنا کافی خوفناک ہے، وہ ایک ٹیل اینڈر کی طرح کھیلنے لگا جس سے لازمی طور پر اس کے چاہنے والوں، دوستوں اور کپتان سب ہی کو غصہ آتا ہوگا۔ جیفری بائیکاٹ نے مزید کہا کہ میں آفریدی کی بیٹنگ میں تنزلی کی مکمل وجہ تو نہیں جانتا۔
مگر ایک اندازہ لگا سکتا ہوں کہ جب وہ کیریئر کے آغاز میں کھیلتا اور عمدگی سے بیٹنگ کرتا تھا، اس وقت اس کا مقصد خود اپنی تشہیر ہوتا تھا، لوگ چاہتے تھے کہ وہ بڑے چھکے لگائے اور وہ ایسا ہی کرنے کی کوشش کرتا، میں سمجھتا ہوں کہ خود پسندی ہی نے اس کے ٹیلنٹ کوضائع کیا، وہ ایک اچھا بولر اور اس کا سامنا کرنا آسان نہیں، بطور کپتان بھی وہ کافی پُرجوش رہا، اس میں جو بھی خامیاں ہوں بطور بولر اس میںاب بھی کچھ ٹیلنٹ موجود اور میں بدستور اسے پسند کرتا ہوں، مگر اس کا کھیل مکمل طور پر غصہ دلانے والا ہے، اس پر کنٹرول کی ضرورت ہے، میں نہیں جانتا کہ اب اس میں تاخیر ہوگئی یا نہیں مگر یہ حقیقت ہے کہ اس نے اپنا بہترین بیٹنگ ٹیلنٹ ضائع کردیا ہے۔