رام گوپال ورما کوسری دیوی سے اعترافِ محبت مہنگا پڑگیا
سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے رامو کو پاگل اور گندے ذہن والا انسان قرار دے دیا ہے
فلمساز رام گوپال ورما اپنی فلموں سے تو نہیں لیکن بیانات اور ٹوئٹس کے سبب پبلیسٹی بٹور رہے ہیں۔
کچھ عرصے پہلے وہ بھارت میں عدم روادی کی بحث میں الجھ گئے تھے لیکن اس بار وہ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سری دیوی کے شوہر اور فلمساز بونی کپور کے غصے کا شکار ہوئے ہیں۔ ہوا یوں کہ رام گوپال ورما نے خود نوشت ''گن اینڈ تھائی'' میں لکھا ہے کہ کس طرح وہ سری دیوی پر فریفتہ تھے۔ جس پر سری دیوی کے شوہر بونی کپور غصہ میں آگئے اور انھوں نے رامو کو پاگل اور گندے ذہن والا انسان قرار دیدیاہے ۔