زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹس میں روپے کی ریکوری

انٹربینک میں امریکی ڈالرکی قدر65پیسے گھٹ کر104روپے75پیسے رہ گئی


Business Desk December 08, 2015
انٹربینک میں امریکی ڈالرکی قدر65پیسے گھٹ کر104روپے75پیسے رہ گئی۔ فوٹو: فائل

امریکی ڈالر کے مقابل روپے کی قدر میں گزشتہ روز زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹس میں اضافہ ریکارڈکیا گیا۔

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 0.62فیصد کا اضافہ ہوا اور امریکی ڈالر 65 پیسے کی کمی سے 104 روپے 75پیسے کا ہوگیا جبکہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز جمعہ کوامریکی ڈالر کی قدر 105 روپے40 پیسے تھی۔ علاوہ ازیں پیر کو اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کی قدر0.56 فیصد بڑھ گئی۔ جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قدر 60پیسے گھٹ کر 106 روپے 50 پیسے رہ گئی جو گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز ہفتہ کو107 روپے 10پیسے تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں