خام تیل کی قیمتیں 40ڈالر سے نیچے گرنے کے بعدمزیدکم ہوگئیں

لندن میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کی جنوری میں فراہمی کیلیے قیمت53سینٹ کی کمی سے 42.47 ڈالر فی بیرل ہوگئی


AFP December 08, 2015
لندن میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کی جنوری میں فراہمی کیلیے قیمت53سینٹ کی کمی سے 42.47 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ فوٹو: فائل

LAS VEGAS: امریکا میں خام تیل کی قیمتیں 40ڈالر فی بیرل سے نیچے گرنے کے بعد پیر کو مزید کم ہوگئیں جبکہ یورپی برانڈ کے نرخ بھی 40ڈالر کی طرف گر رہے ہیں۔

گزشتہ روز دوپہر تک لندن میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کی جنوری میں فراہمی کیلیے قیمت53سینٹ کی کمی سے 42.47 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی آئل ڈبلیوٹی آئی کے آئندہ ماہ ترسیل کیلیے نرخ 69 سینٹ گھٹ کر 39.28 ڈالر فی بیرل ہوگئے۔ سنگاپور میں آئی جی مارکیٹس کے تجزیہ کار برنارڈ او نے کہاکہ اوپیک کی جانب سے کٹوتی کا فیصلہ نہ کرنے پر مارکیٹ پر دباؤ ہے اور یہ اشارہ ہے کہ تیل کی بھرمار طویل مدت تک جاری رہے گی، تیل 40ڈالر فی بیرل سے نیچے رہنے کا امکان ہے۔

ای وائے تجزیہ کار سنجیو گپتا نے کہا کہ اگر 16 دسمبرکے اجلاس میں امریکی بینکاری ریگولیٹر نے سود کی شرح بڑھانے کا فیصلہ کیا تو ڈالر کی قدر بڑھنے سے قیمتیں مزید گریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں