سلیکشن معاملات میں کوچ نے اختلاف کا ملبہ میڈیا پر ڈال دیا

ٹیم کے ہارنے پر کچھ لوگ دباؤ نہیں سہہ پاتے،رد عمل کا اظہار کردیتے ہیں،وقار یونس


Sports Desk December 08, 2015
ہارون یاکوئی اورسلیکٹرٹورکمیٹی کا حصہ ہوتے توان کی جانب سے باتیں سمجھ میں آتیں فوٹو: رائٹرز/فائل

پاکستانی ہیڈکوچ وقار یونس نے سلیکشن معاملات میں اختلاف کا ملبہ میڈیا پر ڈال دیا، ان کا کہنا ہے کہ ٹیم کے ہارنے پر کچھ لوگ دباؤ نہیں سہہ پاتے اور اپنے رد عمل کا اظہار کردیتے ہیں،ہارون رشید یا کوئی اور سلیکٹر ٹور سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوتے تو ان کی جانب سے باتیں سمجھ میں آتیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی محدود اوورز میں انگلینڈ کے ہاتھوں پے درپے شکستوں پر ہونے والی تنقید کے بعد ہیڈکوچ وقار یونس اور چیف سلیکٹر ہارون رشید نے ایک دوسرے کے فیصلوں پر سوال اٹھائے تھے، بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان سے ملاقات کے بعد دونوں نے لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ''ہم ایک ہیں'' کا راگ الاپ دیا، اب ایک برطانوی ویب سائٹ کو انٹرویو میں وقار یونس نے اس معاملے میں سامنے آنے والی کمزوریاں آشکار کی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میڈیا میں کچھ لوگ ہمیشہ منفی باتوں کی تلاش میں رہتے ہیں،ناکامی پر تنقید کو کچھ لوگ تو برداشت کرلیتے جبکہ چند پریشان ہوجاتے ہیں،میرے خیال میں سلیکٹرز اور مینجمنٹ میں اختلافات کا سارا معاملہ اس وجہ سے پیش آیا کہ میڈیا نے کچھ لوگوں پر دباؤ بڑھایا جس پر انھوں ردعمل کا اظہار کردیا، میرا خیال ہے کہ ہارون رشید یا کوئی سلیکٹر ٹور سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوتے تو اچھی بات تھی، جب تک ہماری سوچ ایک ہو اور ایک دوسرے پر کیچڑ نہ اچھالیں تو مجھے مل کر کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |