وی آئی پیز کو حجاج ویلفیئر فنڈ سے حج کرانے کا انکشاف

وی آئی پی کے خاندانوں سمیت دیگر افراد پر 3 کروڑ 17 لاکھ روپے خرچ کیے گئے


Numainda Express December 08, 2015
حج کے دوران جدہ میں 1کروڑ 72لاکھ کی دوائیں خریدی گئیں مگر ریکارڈ نہیں، آڈٹ حکام فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں انکشاف ہواہے کہ وزارت مذہبی امورمیںحج کے دوران جدہ میں1کروڑ 72لاکھ 28 ہزار سے زائدکی غیرمعیاری دوائیں خریدی گئیں جنکے استعمال کے حوالے سے ریکارڈ موجود نہیں جبکہ حج ڈائریکٹوریٹ نے حجاج ویلفیئر فنڈ سے پارلیمنٹیرین، وی آئی پی کے خاندانوں سمیت دیگر افراد پر 3 کروڑ 17 لاکھ روپے خرچ کیے ،کمیٹی نے مستفیدافرادکے نام مانگ لیے۔

وزیر اعظم کی طرف سے غریب اورمستحق افرادکی مالی معاونت کیلیے دیے جانیوالے ایک کروڑ 76لاکھ 12ہزار 907 روپے کے استعمال کے حوالے سے بھی ریکارڈغائب ہونیکا انکشاف ہوا ہے،کمیٹی معاملہ نمٹانے کیلیے کیبنٹ ، وزیر اعظم آفس اورآڈٹ حکام کومحکمانہ آڈٹ کمیٹی میں حل کرنیکی ہدایت کردی،کمیٹی کااجلاس کنوینرراناافضال حسین کی زیر صدارت ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں