توہین عدالت کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر سے جواب طلب

الیکشن کمشنر اپنا تحریری جواب 22 دسمبر تک جمع کرادیں، لاہور ہائی کورٹ

چیف الیکشن کمشنر نے اعلی عدلیہ کے خلاف بیان دیا ہے جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، درخواست گزار کا موقف فوٹو: فائل

BERLIN:
ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان سے جواب طلب کرلیا۔


لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی، منیر احمد نامی شہری نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ چیف الیکشن کمشنر آئین کے تحت شفاف انتخابات اور ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے اعلی عدلیہ کے خلاف بیان دیا ہے جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ اس لئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

عدالت عالیہ نے درخواست گزار کا ابتدائی موقف سننے کے بعد چیف الیکشن کمشنر سے تحریری جواب طلب کر تے ہوئے سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی۔
Load Next Story