دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی کا پیغام لے کر آئی ہوں بھارتی وزیر خارجہ

اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر پاکستانی حکام اوربھارتی سفارتخانے کے عملے نے سشما سوراج کا استقبال کیا۔


ویب ڈیسک December 08, 2015
اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر پاکستانی حکام اوربھارتی سفارتخانے کے عملے نے سشما سوراج کا استقبال کیا۔ فوٹو : فائل

بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئیں۔

https://img.express.pk/media/images/Q/Q.webp

https://img.express.pk/media/images/Sushma-at-airport/Sushma-at-airport.webp

ایکسپریس نیوزکے مطابق بھارتی وزیرخارجہ کے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچنے پر وزارت خارجہ کے سینئرحکام اور بھارتی سفارتخانے کے عملے نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان کے دوران سرتاج عزیز سے ملاقات ہوگی اور پاکستان یہی پیغام لے کر آئی ہوں کہ دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہوں اور پاکستانی حکام سے ملاقات کے دوران کیا بات ہوگی یہ واپس جاتے ہوئے پتہ چلے گا۔

https://img.express.pk/media/images/Q1/Q1.webp

سشما سوراج ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب کریں گے جب کہ وہ وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کریں گی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیرخاجہ آج وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گی جس میں پاک بھارت تعلقات سمیت مختلف امور پر بات چیت کی جائے گی جب کہ افغان صدر اشرف غنی آج ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچیں گے۔

https://img.express.pk/media/images/Q2/Q2.webp

https://img.express.pk/media/images/qaim-ali-shah1/qaim-ali-shah1.webp

کانفرنس سے قبل وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کا اعلی حکام کے ساتھ میٹنگ کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں مستقل امن کا خواہاں ہے،ہارٹ آف ایشیا کانفرنس خطے میں تعاون اور رابطے بڑھانے کے لئے موثر پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں